Events Details
پیف پارٹنر سکولوں میں 195لیپ ٹاپس تقسیم۔۔ مرحلہ وار 760لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے
پیف پارٹنر سکولوں میں 195لیپ ٹاپس تقسیم۔۔ مرحلہ وار 760لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پیف پارٹنر سکولوں کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے کی۔ تقریب میں پرنسپل سندر سٹیم سکول محمد اسحاق، پیف بورڈ ممبر محمد عرفان اکرم، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور پیف پارٹنرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران سندر سٹیم سکول کی جانب سے 39 پیف پارٹنرز میں 195 لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جن میں ہر پارٹنر سکول کو پانچ پانچ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔ پیف پارٹنرز میں مرحلہ وار 760لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پیف پارٹنر سکولوں میں جماعت پنجم کے طلبا ء و طالبات کوورچوئل سٹیم سکول پروگرام کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سندر سٹیم سکول کی آن لائن ٹریننگز کے دوران یہ لیپ ٹاپس اساتذہ کرام استعمال کر یں گے۔
تقریب میں فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، پاکپتن، ساہیوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پیف پارٹنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی فراہمی جدید دور کی اہم ضرورت ہے اور پیف وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق اس سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔
Views: 0

