Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دارالسلام سکول، ڈھوک حسو، راولپنڈی کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دارالسلام سکول، ڈھوک حسو، راولپنڈی کا دورہ
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے ایجوکیشن واؤچر سکیم سے منسلک دارالسلام سکول، ڈھوک حسو، راولپنڈی کا دورہ کیا۔یہ سکول شہری کچی آبادی میں قائم ہے جس میں 539طلباء زیر تعلیم ہیں اور سکول میں 23اساتذہ کرام تعینات ہیں۔ اس موقع پر ریجنل آفس راولپنڈی کے ڈائریکٹر نوید عباس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس دورے کا بنیادی مقصد سکول میں معیارِ تعلیم اور فراہم کردہ تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی پیف نے سکول کے تعلیمی ماحول، طلباء کو دی جانے والی ضروری سہولیات، تدریسی معیار، اور مجموعی انفراسٹرکچر کا بغور معائنہ کیا۔سکول کی صفائی ستھرائی کے نظام میں کچھ خامیاں سامنے آنے پر ایم ڈی پیف نے سکول انتظامیہ کو وارننگ دی اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ایم ڈی پیف نے سکول کے اساتذہ کرام، طلباء اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و تحفظات کو تفصیل سے سنا۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے متعدد جائز مطالبات کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ایم ڈی پیف نے اساتذہ کی محنت کو سراہا جو کم وسائل کے باوجود طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کی تعلیمی شعبے میں خدمات اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے پیف کی واؤچر سکیم کے تحت بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیف آئندہ بھی ایسے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا تاکہ ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔

Views: 0