Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کا ضلع اٹک کے سکولوں کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کا ضلع اٹک کے سکولوں کا دورہ
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) سے منسلک ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے گورنمنٹ پرائمری سکول، میانوالہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول، ڈھوک بھارکی کا دورہ کیا۔ ایم ڈی پیف نے دونوں سکولوں میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، صفائی و ستھرائی کے نظام اور مجموعی تعلیمی انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ڈی پیف نے گورنمنٹ پرائمری سکول، میانوالہ میں طلباء کی تعداد 2 سے بڑھا کر 25 کرنے پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول، ڈھوک بھارکی میں 15 نئے طلباء کے داخلے پرسکول انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ایم ڈی پیف نے سکولوں میں تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور اس اقدام کو تعلیمی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کوسکول میں داخل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا معیار اس سطح تک بلند کیا جائے کہ والدین پرائیویٹ اداروں کی بجائے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنا پسند کریں۔

Views: 0