Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ضلع میانوالی میں ضلعی رابطہ اجلاس کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ضلع میانوالی میں ضلعی رابطہ اجلاس کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع میانوالی میں ایک اہم ضلعی رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے کی۔ اجلاس میں پبلک سکولزر ی آرگنائزیشن پروگرام، پیما، فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کے 150 سے زائد لائسینسیز اورپیف پارٹنرز نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد پیف اور اس کے شراکت داروں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا، تعلیمی معیار میں بہتری لانا اور پیف پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران شرکاء کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تعلیم دوست ویژن اور صوبائی وزیر تعلیم کے تعلیمی فریم ورک سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران لائسینسیز اور پیف پارٹنرز کو تعلیمی سال 2025-26 داخلہ مہم، طلباء کی تصدیق کے عمل، PSRPسے منسلک سکولوں کی مرمت و بحالی، نئے کمروں کی تعمیر،پیف سکولوں کے لیے فی طالبعلم سبسڈی میں اضافے، پیما سکولوں کی ازسر نو تقسیم، تدریسی معیار، سکولوں کی مانیٹرنگ کے عمل اور سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی جیسے اہم نکات پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اجلاس کے دوران لائسینسیز اور پیف پارٹنرز نے براہ راست ایم ڈی پیف سے اپنے مسائل اور تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم ڈی پیف نے موقع پر ہی متعدد جائز مطالبات کے حل کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس کا اختتام سوال و جواب کے انٹرایکٹو سیشن پر ہوا، جس میں ایم ڈی پیف نے تمام شرکاء کے تحفظات کو بغور سنا اور ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔
Views: 0

