Events Details
کیڈٹ کالج حسن ابدال کی جانب سے پیف سکولوں کے 230 سے زائد طلباء کا تحریری امتحان کامیابی سے مکمل
کیڈٹ کالج حسن ابدال کی جانب سے پیف سکولوں کے 230 سے زائد
طلباء کا تحریری امتحان کامیابی سے مکمل
کیڈٹ کالج حسن ابدال نے آج مورخہ 27 اپریل 2025 کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک مختلف سکولوں کے 230 سے زائد ہونہار طلباء کے لیے ایک اہم تحریری امتحان کا انعقاد کیا۔ یہ امتحان صوبے بھر میں قائم کیے گئے دس امتحانی مراکز پر بیک وقت منعقد ہوا۔ان امتحانی مراکز میں راولپنڈی، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان اور ساہیوال شامل تھے۔ ان تمام شہروں میں قائم کردہ مراکز پر طلباء نے انتہائی جوش و خروش اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے تحریری امتحانات میں حصہ لیا۔
تمام سنٹرز پر بیک وقت طلباء نے اپنا تحریری امتحان دیا اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سارے عمل کی نگرانی اور امتحان کا انعقاد کیڈٹ کالج حسن ابدال کے افسران نے بذاتِ خود کیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا مقصد طلباء کو بہترین مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ طلباء مستقبل کے چیلنجز کا خوداعتمادی سے سامنا کر سکیں۔آج کا تحریری امتحان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ جس کا مقصد با صلاحیت طلباء کی نشاندہی کرنا اور انہیں مزید تعلیمی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
Views: 0

