Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اوربیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اوربیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔MOUپر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید، وائس چانسلر بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر معید وسیم یوسف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن ثمینہ نواز اور رجسٹرار بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی فرزانہ شاہد نے دستخط کیے۔
MOUکے مطابق:
٭ بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 10 مستحق طلباء وطالبات کو اسکالرشپ فراہم کرے گا۔
٭ دونوں ادارے ایسے تحقیقاتی موضوعات کی نشاندہی کریں گے جو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے اہم اور مؤثر
فیصلوں میں معاون ہوں۔
٭ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کوپیف سے منسلک سکولوں میں کمیونٹی
سروس اور علمی تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔
٭ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے الحاق شدہ اداروں میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو فیلڈ ورک
کے مواقع فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔
٭ دونوں ادارے اساتذہ کی تربیت، نصاب کی تیاری اور پالیسی ڈائیلاگ جیسے مشترکہ پروگرامز پر کام کریں گے۔
Views: 0

