Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 طلباء کیڈٹ کالج حسن ابدال کے 8ویں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے لیے منتخب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 طلباء کیڈٹ کالج حسن ابدال کے 8ویں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے لیے منتخب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 230 سے زائد طلباء نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کے 8ویں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے لیے تحریری امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 32 طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی۔کامیاب طلباء کے اعزاز میں آج پیف کے مرکزی دفتر میں ایک اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے شریک ہو کر طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلباء سے ملاقات کی اور انہیں اس اہم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایم ڈی پیف کا کہنا تھا، مقابلے میں کامیابی کے لیے سب سے بڑا ہتھیار محنت ہے۔ آپ نے یہ مرحلہ عبور کر لیا ہے، اب مزید محنت کریں تاکہ آگے بھی کامیابی آپ کا مقدر بنے۔
تفصیلات کے مطابق منتخب 32 طلباء ستمبر تا اکتوبر 2025 کے دوران ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے16جون 2025سے 26جولائی2025 تک کیڈٹ کالج حسن ابدال میں قیام کریں گے۔ ان طلباء کی رہائش، خوراک، کتب، ہاسٹل فیس اور دیگر تمام ضروری اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اداکرے گی۔پیف کی اس کاوش کا مقصد ذہین مگر مالی طور پر کمزور طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے معمار بن سکیں۔
٭٭٭٭
Views: 0

