Events Details
پیف پارٹنر سکولوں میں 330لیپ ٹاپس تقسیم۔۔
پیف پارٹنر سکولوں میں 330لیپ ٹاپس تقسیم۔۔
66پیف پارٹنرز میں پانچ پانچ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پیف پارٹنر سکولوں کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیف پارٹنرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ تقریب میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود،منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، سی ای او پیکٹاڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، پرنسپل سندر سٹیم سکول محمد اسحاق، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن پیف ثمینہ نواز اور دیگر پیف افسران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سندر سٹیم سکول کی جانب سے 66 پیف پارٹنرز میں 330 لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جن میں ہر پارٹنر سکول کو پانچ پانچ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔ پیف پارٹنرز میں مرحلہ وار 760لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پیف پارٹنر سکولوں میں جماعت پنجم کے طلبا ء و طالبات کوورچوئل سٹیم سکول پروگرام کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سندر سٹیم سکول کی آن لائن ٹریننگز کے دوران یہ لیپ ٹاپس اساتذہ کرام استعمال کر یں گے۔
Views: 0

