Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 ہونہار طلباء کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیتی سفر کا آغاز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 ہونہار طلباء کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیتی سفر کا آغاز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 ہونہار اور باصلاحیت طلباء کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیتی سفر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ 40 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام طلباء کو ستمبر تا اکتوبر 2025 میں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے دیا جا رہا ہے۔یہ طلباء ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے 8ویں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت تحریری امتحان میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق طلباء کو دوران قیام تعلیمی، رہائشی،خوراک اور کھیلوں کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،جن میں ہاسٹل فیس، کتب، یونیفارم، اور دیگر تعلیمی ضروریات شامل ہیں۔ان طلباء کے مکمل اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کیے جارہے ہیں تاکہ کم وسائل رکھنے والے ذہین طلباء کو پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہو اور وہ مستقبل میں قوم کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں۔یہ اقدام نہ صرف پیف کی تعلیمی میدان میں مثبت کاوشوں کا مظہر ہے بلکہ یہ اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
Views: 0

