Events Details
پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا97واں اجلاس
پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا97واں اجلاس
٭ چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی زیر صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 97واں اجلاس منعقد ہوا۔
٭ بورڈ ممبران نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ولولہ انگیز قیادت اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کی سربراہی میں صوبے میں فروغ تعلیم کے اقدامات کو سراہا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 18ہزار 252سکولوں اور37 لاکھ سے زائد طالبعلموں کے ساتھ دنیا بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل بن چکا ہے۔ اس حوالے سے پیف انتظامیہ کا کردار لائق تحسین ہے۔
٭ اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن)سید حیدر اقبال، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،رانا پھول الرحمٰن(ٹیکنوکریٹ)، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہر تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنو کریٹ)،عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے عمر فاروق ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر شہزادہ قیصر ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک اسسٹنٹ چیف اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بلال سلیم ایڈیشنل فنانس سیکرٹری اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔
٭ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے ایجنڈا پیش کیے۔
٭ ایم ڈی پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ،ایک سال کے عرصہ میں 10 ہزار 500سکول کامیابی سے آؤٹ سورس کر دیے گئے ہیں۔
٭ پی ایس آر پی فیز 1میں 5863سکولوں کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے جن میں طلباء کی تعداد 228,097سے بڑھ کر 453,520ہو گئی ہے۔ اساتذہ کرام کی تعداد 8037سے بڑھ کر 17,196ہو گئی ہے۔ 195سکولوں میں 399نئے کلاس رومز تعمیر کیے گئے
ہیں۔2729سکولوں میں نیا پینٹ ورک مکمل کیا گیا ہے،نیز 3538سکولوں کے کلاس رومز کو مرمت کیا گیا ہے۔
٭ پی ایس آر پی فیز 2میں 4700سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جار ہا ہے۔ 2101سکولز ینگ انٹر پرینیور گروپ اور انفرادی کیٹگری میں کامیاب ہونے والے درخواست دہندگان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔جبکہ باقی ماندہ سکولزکی انتظامی ذمہ داری کامیاب درخواست دہندگان کو 20جولائی2025تک سونپ دی جائے گی۔
٭ پیف بورڈ نے پی ایس آر پی پروگرام سے منسلک سکولوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے Revolving Fundکی منظوری دے دی۔ یہ فنڈز لائسینسی کو چار مراحل میں دیے جائیں گے۔
٭ پیف بورڈ نے مالی سال 2024-25کے نظر ثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ جات اور مالی سال 2025-26کے سالانہ بجٹ کی عبوری
منظوری دی۔
Views: 0

