Events Details

Events Details

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے احکامات پر آج وزیر تعلیم کی خصوصی ٹیم نے پبلک سکولز ری آرگنائز یشن پروگرام سے منسلک مری کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے احکامات پر آج وزیر تعلیم کی خصوصی ٹیم نے پبلک سکولز ری آرگنائز یشن پروگرام سے منسلک مری کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نوید عباس نے ٹیم کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں کی
تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
دورے کے دوران ٹیم نے سکولوں میں بچوں کو فراہم کی
جانے والی تعلیمی و سہولتی خدمات کا بغور جائزہ لیا۔ سکول کے انفراسٹرکچر، تدریسی معیار اور دیگر انتظامی معاملات کا مشاہدہ کرتے ہوئے ٹیم نے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ٹیم کا کہنا تھا کہ بچوں کو دی جانے والی سہولیات معیاری اور تعلیمی عمل بہتر انداز میں جاری ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق صوبے بھر میں پبلک سکولز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کر سکے۔
۔۔۔

Views: 1