Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے قابلِ فخر لمحہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے قابلِ فخر لمحہ
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے آج کا دن بے حد خوشی اور فخر کا باعث ہے، کیونکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے منتخب کردہ باصلاحیت 32 طلباء کا پہلا بیچ 40 روزہ تربیتی مرحلہ مکمل کر چکا ہے۔
تربیتی پروگرام میں شامل طلباء نے غیرمعمولی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ حصہ لیا، اور اپنی بھرپور محنت سے یہ ثابت کیا کہ وہ کامیابی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
طلباء نے تربیتی سہولیات، تعلیمی رہنمائی اور اعتماد افزائی پر پیف انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔

Views: 1