Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو ملازمین قرعہ اندازی کے ذریعے حج کے لیے منتخب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو ملازمین قرعہ اندازی کے ذریعے حج کے لیے منتخب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو ملازمین ادارے کے خرچے پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ایک پروقار قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، نے خصوصی شرکت کی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیف نے اپنے ملازمین کو اپنے خرچ پر حج پر بھیجنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا۔
قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق، سحرش لطیف (سبجیکٹ اسپیشلسٹ) اور محمد رمضان (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آفیسر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خرچے پر آئندہ سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
ایم ڈی پیف نے کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا، اور ہر سال قرعہ اندازی کے ذریعے پیف کے ملازمین کو حج پر بھیجا جائے گا جس کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کا ایک اہم حصہ ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پیف نے نامزد ہونے والے ملازمین سے کہا کہ وہ جب حج پر جائیں تو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، اس کے ملازمین، اور اس ادارے کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچوں کے لیے خصوصی دعا کریں اور خیریت سے جائیں۔
Views: 0

