Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین تعلیمی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین تعلیمی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ثمینہ نواز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر- آپریشن، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد تدریس و تحقیق کے ذریعے معیار تعلیم میں بہتری لانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں موجود قابل اور تجربہ کار فیکلٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی ترقی کی سرگرمیوں میں تدریس وتحقیق کے ذریعے معاون ہو گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر- آپریشن ثمینہ نواز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے اشتراک عمل جاری ہےاور اس معاہدے سے باہمی سرگرمیوں کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Views: 0