Events Details
جشنِ آزادی مبارک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
جشنِ آزادی مبارک
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) ہیڈ آفس لاہور میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے پرچم کشائی کی۔
اس پُروقار تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (FCRM) سید اشفاق حسین بخاری، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، تمام ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر پیف افسران نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پیف کی پوری ٹیم نے تمام پیف پارٹنرز، لائسنسیز، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا، جبکہ پاکستان کے قومی پرچم کو غباروں کے ساتھ فضا میں بلند کیا گیا۔ اس دوران ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اس موقع پر چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے کہاکہ یومِ آزادی ہمیں قربانی، اتحاد اور محنت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نےکہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جو بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں اس نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیے اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔۔ قوم کی ترقی میں تعلیم بنیادی ستون ہے اور پیف اسی مقصد کے تحت دن رات کوشاں ہے۔
Views: 2

