Events Details

Events Details

جشنِ آزادی مبارک

جشنِ آزادی مبارک
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت صوبہ پنجاب کے مختلف سکولوں میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں طلباء و طالبات، اساتذہ کرام، والدین اور مقامی کمیونٹی نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء و طالبات کو بتایا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور اس کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Views: 0