Events Details

Events Details

تعلیم کے فروغ میں ایک اور سنگِ میل تعلیم کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی نئی مثال قائم

تعلیم کے فروغ میں ایک اور سنگِ میل
تعلیم کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی نئی مثال قائم
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت PARCO نے PEF کو 10 ملین روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے:
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر سہولیات کی فراہمی
انگریزی اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیت
انٹرمیڈیٹ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے 10 وظائف یقینی بنائے جائیں گے۔
پہلی قسط کے طور پر 6.5 ملین روپے PEF کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ یہ شراکت داری پنجاب میں معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر PARCO ارتضیٰ علی قریشی، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر PEF بشریٰ نصیر، ہیڈ کارپوریٹ افیئرز ندیم اجود چشتی اور چیف اکانومسٹ P&D بورڈ مسعود انور نے شرکت کی۔
یہ تعاون نہ صرف تعلیم بلکہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Views: 0