Events Details
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پیف کا اہم اقدام سیلاب زدہ سکولوں کے لیے 50کرو ڑ روپے کے فنڈز منظور
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے کی۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں کی بحالی اور بہتری کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران پیف افسران نے بتایا کہ متاثرہ سکولوں کا سروے جاری ہے جو اگلے چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس سروے کی بنیاد پر متاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق:
٭ شدید نقصان کا شکار سکولوں کو 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
٭ جزوی نقصان والے سکولوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
٭ معمولی نقصان والے سکولوں کو 1 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
٭ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک وہ سکول جو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں، ان میں دو
کمروں کی تعمیر کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس بروقت اقدام کو سراہا اوراحکامات جاری کیے کہ یہ فنڈز جلد از جلد متاثرہ سکولوں کو فراہم کیے جائیں تاکہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں۔
Views: 0

