Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد معیاری تعلیم تک بآسانی رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے طلباء کو نہ صرف تعلیمی مواد میسر ہوگا بلکہ وہ اپنی رفتار کے مطابق سبق پڑھ اور سن سکیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیف کی نئی ویب سائٹ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، شاہد فرید نے ویب سائٹ کے فیچرز اور افادیت پر جامع بریفنگ دی۔
اس موقع پر چئیرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری سکولز خالد نزیر وٹو اور پیف بورڈ ممبر رانا پھول الرحمٰن بھی موجود تھے جنہوں نے پیف کے اس منصوبے کو سراہا۔
ویب سائٹ کی نمایاں خصوصیات:
آڈیو لیکچرز: طلباء کسی بھی وقت سن کر سبق دہرا سکتے ہیں۔
سٹڈی میٹریل: امتحانی تیاری اور روزمرہ مطالعہ کے لیے مکمل مواد دستیاب۔
اہم مضامین: اردو، انگریزی، ریاضی اور سائنس کے لیکچرز اور نوٹس۔
ڈاؤن لوڈ کی سہولت: مواد کو آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ طلباء کے لیے تعلیم کے مواقع بڑھانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔
یہ ویب سائٹ پنجاب بھر کے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا یکساں اور منصفانہ موقع فراہم کرے گی۔ دیہی اور شہری علاقوں کے طلباء اب آسانی سے بہترین مواد تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
Views: 0

