Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

• پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد۔
• پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقریب اساتذہ کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کی روشن مثال۔
• صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
• وزیر تعلیم نے اساتذہ میں "ہیرو ایوارڈز" اور کیش پرائز تقسیم کئے، کارکردگی کی تعریف
• بورڈ میں پوزیشن لینے والے طلباء کے 22 اساتذہ کو 1 لاکھ روپے کیش انعام دینے کا فیصلہ
• 50 ٹاپ پرفارمنگ ٹیچرز کو50 ہزار کیش پرائز دینے کا فیصلہ
• تقریب میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود اور پیف کے سینئر افسران کی شرکت
منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے معزز مہمانان گرامی اور اساتذہ کرام کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔
• اساتذہ قوم کے روشن چراغ ہیں، جن کی رہنمائی سے نسلیں پروان چڑھتی ہیں: رانا سکندر حیات
• حکومتِ پنجاب اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے — رانا سکندر حیات
• پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولوں کے معیارِ تعلیم بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں— صوبائی وزیرِ تعلیم
• اساتذہ قوم کے معمار ہیں، انہی کی محنت سے تعلیم کی عمارت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔ شاہد فرید
اساتذہ کرام کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔ ایم ڈی پیف شاہد فرید
• اساتذہ کی محنت اور عزم سے صوبے کا تعلیمی نظام بدل رہا ہے۔ رانا سکندر حیات
• اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سرکاری سکول معیاری سکول بن رہے ہیں۔ وزیر تعلیم
• استاد چاہے سرکاری ہو یا پرائیویٹ، برابر تکریم ہونی چاہئے۔ وزیر تعلیم
• سکول آوٹ سورس کرنے سے ہزاروں اساتذہ کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔ رانا سکندر حیات
• اساتذہ کی تکریم کی بحالی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ رانا سکندر حیات
• پیف اور پیما کے 100 ٹاپ پرفارمنگ سکولوں کو 10 دس لاکھ روپے کیش پرائز دیں گے۔ وزیر تعلیم
• اساتذہ کی محنت سے ہی سرکاری اور نجی سکولوں کے معیار تعلیم کا فرق ختم ہو رہا ہے۔ وزیر تعلیم
• پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اساتذہ کیلئے ہیلتھ انشورنس اور جاب سیکورٹی کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
• وزیر تعلیم کا آوٹ سروس سکولوں کے 1 لاکھ اساتذہ کی ٹریننگ کے اخراجات سرکاری طور پر ادا کرنے کا اعلان
• مہنگی تعلیم کے مقابلے کیلئے 300 سکول آف ایمیننس کا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم

Views: 0