Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو سکولوں کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو سکولوں کا دورہ
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، شاہد فرید نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیف سے منسلک دو سکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایجوکیشن واوچر سکیم پروگرام کے تحت چلنے والے ہولی آئیڈیل گرلز ایلیمنٹری سکول، وارڈ نمبر 10، نزد راجہ کالونی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور نیو سکول پروگرام سے منسلک عدیل پبلک سکول، بستی بلال کالونی، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔
ایم ڈی پیف نے دونوں سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، کلاس رومز کی حالت، طلبا و طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، اور مجموعی تدریسی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے متعلقہ سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ موجود خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، تاکہ بچوں کے لیے معیاری، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
ایم ڈی پیف نے دورے کے دوران طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی۔

Views: 0