Events Details
تعلیم میں ایک اور شاندار پیش رفت
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور ایجوکیشنل نیشنل سروس (ENS) کے درمیان Letter of Understanding پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت لاہور اور قصور کے پیف سے منسلک سکولوں میں طلباء و طالبات کو خوشخطی، ہینڈ رائٹنگ اسکلز اور Calligraphy کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔
معاہدے پر پیف کی جانب سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر جبکہ ENS کی طرف سے چیف ایگزیکٹو امجد حسن نے دستخط کیے۔
اس پروگرام کا مقصد طلبہ کی لکھائی کو بہتر اور معیاری بنانا، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور مجموعی تعلیمی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تقریب میں ڈائریکٹر رسرچ اینڈ آؤٹ ریچ پارٹنرشپ شکیلہ محمود، ڈائریکٹر ایم ڈی کوآرڈینیشن سیل اکاشہ بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منتحی لیاقت بھی موجود تھیں۔
یہ شراکت پیف کے معیاری تعلیم کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
Views: 0

