Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں تحصیل لیول پر کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا باقاعدہ آغاز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں تحصیل لیول پر کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جہاں طلبا و طالبات بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
مقابلہ جات میں قرأت، نعت خوانی، تقریری مقابلے اور کوئز جیسے ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ریس، لونگ جمپ، والی بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن جیسے کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ بچوں کی قابلیت، محنت اور جذبہ واقعی قابلِ داد ہے، جو نہ صرف ان کی خود اعتمادی بڑھاتا ہے بلکہ شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Views: 0

