Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید کا ضلع اوکاڑہ کے سکولوں کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، شاہد فرید نے ضلع اوکاڑہ میں پیف سے منسلک تین سکولوں کا دورہ کیا، جن میں ایجوکیشن ووچر سکیم پروگرام کے تحت چلنے والا کشور ایجوکیشنل کمپلیکس، دھوپ سڑی (OKA-15-03)، فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک المیزان ایجوکیشنل کمپلیکس، زین کالونی، رتہ کھانہ روڈ (9-OKA-0041) اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت چلنے والا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاری والا جاگیر (39310685) شامل تھے۔
ایم ڈی پیف نے تینوں سکولوں میں صفائی ستھرائی، کلاس رومز کی حالت، طلباء و طالبات کے لیے بنیادی سہولیات اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی گئی اور سکول انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تمام خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ بچوں کے لیے معیاری، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Views: 0