Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کا نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے آج نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول انتظامیہ کی بہترین کارکردگی، معیاری تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی کو بھرپور سراہا۔ ایم ڈی پیف نے کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، پلے گراؤنڈ، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں فراہم کی جانے والی سہولیات بچوں کی ہمہ جہت تعلیمی تربیت کے لیے انتہائی مؤثر ہیں۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تعلیم دوست ویژن پر عملی طور پر کاربند ہے، اور اس ویژن کو عملی شکل دینے میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کلیدی کردار ہے۔ ایم ڈی پیف نے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس صوبہ پنجاب کی تاریخ میں ایک ماڈل سکول کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کو جدید معیار کے مطابق تعلیم دلوانے کے خواہاں ہیں۔ ایم ڈی پیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دائرہ کار صوبہ پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا، تاکہ جدید طرز کے یہ ادارے زیادہ سے زیادہ بچوں تک پہنچ سکیں۔

Views: 0