Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم کالج بہاولپور روڈ ملتان میں ضلعی رابطہ اجلاس کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم کالج بہاولپور روڈ ملتان میں ضلعی رابطہ اجلاس کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم کالج بہاولپور روڈ، ملتان میں ضلعی رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو سے 13 سو سے زائد پیف پارٹنرز اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے فیز ون اور فیز ٹو سے تعلق رکھنے والے لائسنسیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف شاہد فرید نے خطاب کرتے ہوئے پیف پارٹنرز اور لائسنسیر کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے، بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و نسق، سیکیورٹی اور سہولیات کی بہتری ہی طلبہ کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں پیف پارٹنرز کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے اور ایم ڈی پیف نے ان کے تسلی بخش جوابات دیے۔

Views: 0