Events Details

Events Details

پیف سینئر افسران کے ضلع مظفرگڑھ، تحصیل علی پور میں اہم دورے جاری

پیف سینئر افسران کے ضلع مظفرگڑھ، تحصیل علی پور میں اہم دورے جاری خواتین اساتذہ اور طالبات کو اینٹی ہراسمنٹ سے متعلق آگاہی فراہم منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کی خصوصی ہدایات پر پیف کے سینئر افسران نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پارٹنر سکولوں کے اہم دوروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پیف افسران نے آج 10سکولوں کے دورے کیے۔ دوروں کے دوران خواتین اساتذہ اور طالبات کو اینٹی ہراسمنٹ قوانین، حقوق اور شکایت کے محفوظ طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ پیف ٹیم نے طالبات اور خواتین اساتذہ کو اینٹی ہراسمنٹ کمپلینٹ سیل میں رابطہ طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ مزید برآں، علی پور میں پیف سے منسلک 160 پارٹنر سکول مالکان کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس سیشن میں سکول مالکان کو احتیاطی اقدامات سخت کرنے، اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ پیف افسران نے سکول مالکان کو خبردار کیا کہ ہراسمنٹ کے کسی بھی واقعے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ پیف کا یہ سلسلہ وار دورہ محفوظ، بہتر اور ذمہ دارانہ تعلیمی ماحول کے فروغ کی جاری کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

Views: 0