Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ضلع لیول مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ضلع لیول مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ یہ وہی باصلاحیت طلبا و طالبات ہیں جنہوں نے تحصیل لیول پر شاندار کارکردگی دکھا کر اب ضلع لیول تک رسائی حاصل کی ہے۔ مقابلوں کے دوران بچوں کا جوش، جذبہ اور سپورٹس مین سپرٹ واقعی دل جیت لینے والی ہے—جس کا اندازہ آپ ان تصاویر سے بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں، جن میں 1122 کے افسران پلے گراؤنڈ میں موجود رہ کر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔PEF بچوں کے اعتماد، صحت مند سرگرمیوں اور روشن مستقبل کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔
Views: 0

