Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مختلف آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مختلف آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سنٹرل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے آج بروز 13 دسمبر 2025 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فنانس)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ)، آفیسر (آئی ٹی۔ نیٹ ورک سپورٹ انجینئر)، آفیسر (آئی ٹی۔ سافٹ وئیر ڈویلپر) اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کی بھرتیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سنٹرل ٹیسٹنگ سروس کے افسران نے امتحانی مراکزکی نگرانی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام امتحانی مراکز میں CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا مؤثر انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جاسکے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید ٹیسٹنگ نظام کے تحت بھرتیوں کے عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Views: 0