Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام مختلف آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام مختلف آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے زیرِ انتظام سنٹرل ٹیسٹنگ سروس (CTS) کی جانب سے آج بروز 14 دسمبر 2025 مختلف آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان آسامیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر (جنرل)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل)، آفیسر (جنرل)، آفیسر (ڈیجیٹل مارکیٹنگ)، آفیسر (مکینیکل)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فنانس)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ)، آفیسر (آئی ٹی) نیٹ ورک سپورٹ انجینئر، آفیسر (آئی ٹی) سافٹ ویئر ڈیولپر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ (جنرل) شامل ہیں۔ تحریری ٹیسٹس تین بیچز میں منعقد کیے گئے۔ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سنٹرل ٹیسٹنگ سروس کے افسران نے امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا جامع انتظام کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جا سکے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید ٹیسٹنگ نظام کے تحت بھرتیوں کے عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Views: 0