Events Details

Events Details

سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ

سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ نئے تعینات سیکرٹری سکول ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک نے پیف ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی پیف شاہد فرید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز کو پیف کے مختلف پروگرامز اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی پیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق، آؤٹ آف سکول بچوں کو تیزی سے سکولوں میں لایا جا رہا ہے۔پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت 37 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری سکولز مدثر ریاض ملک نے اس موقع پر کہا کہ پیف تعلیمی شعبے میں بہترین اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، پیف کے اقدامات صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی واضح مثال ہیں۔ پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کامیاب اور قابل تقلید ماڈل ہے۔

Views: 0