Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے زیرِ انتظام مختلف آسامیوں کے لیے آج بروز 20 دسمبر 2025 تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے زیرِ انتظام مختلف آسامیوں کے لیے آج بروز 20 دسمبر 2025 تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ تحریری امتحان تین شفٹس (صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے) میں منعقد ہوا، جس میں درج ذیل آسامیوں کے لیے امیدواروں نے شرکت کی: ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس)، ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ)، ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ٹی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ)، ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا/کری ایٹو لیڈز)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی نیٹ ورک سپورٹ انجینئر)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لاء)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (گرافک ڈیزائنر)، سبجیکٹ اسپیشلسٹ (انگریزی، ریاضی، فزکس، کمپیوٹر سائنس، اردو)، آفیسر (فنانس، آڈٹ، ایچ آر، سول، الیکٹریکل)، ایگزیکٹو اسسٹنٹ (فوٹوگرافر) اور ڈرائیور۔ امتحانی عمل کی نگرانی PEF اور CTS کے سینئر افسران نے کی۔ امتحان کو مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیا گیا جبکہ نگرانی کے لیے امتحانی مراکز میں CCTV کیمرے بھی نصب تھے۔ شفافیت، میرٹ اور اعتماد — یہی PEF کا معیار ہے۔

Views: 0