Events Details
یونیورسٹی آف گجرات میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
یونیورسٹی آف گجرات میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے وابستہ پارٹنر سکولز کے پچاس نمایاں (Outstanding) اساتذہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں نقد انعامات سے نوازا گیا، جبکہ تمام پارٹنر سکولز کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گفٹ ہیمپرز بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی شکیل احمد بھٹی بھی شریک تھے۔ اس پروقار تقریب میں گجرات ڈویژن کے مختلف اضلاع منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، حافظ آباد اور گجرات سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ریجنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نوید عباس نے سرانجام دیے۔
Views: 0

