Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف گجرات میں اساتذہ کے اعزاز میں پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف گجرات میں اساتذہ کے اعزاز میں پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مجموعی ماحول نہایت خوشگوار، سیکھنے سے بھرپور اور پیشہ ورانہ جذبے سے لبریز رہا، جہاں مثبت تعلیمی توانائی نمایاں طور پر محسوس کی گئی۔ پروگرام کا نمایاں پہلو سر مزمل محمود چئیرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات کی جانب سے منعقدہ تربیتی اور تعلیمی سیشن تھا، جس میں انہوں نے اساتذہ کے سیکھنے کے عمل اور طلبہ تک مؤثر انداز میں علم کی منتقلی پر شاندار پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے تدریس کے ایسے سادہ مگر مؤثر طریقے متعارف کروائے جو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تقریب میں شریک اساتذہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے معلوماتی اور استعداد بڑھانے والے سیشنز تحصیل کی سطح پر بھی منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ مستفید ہو سکیں۔

Views: 0