Events Details

Events Details

صوبائی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت PSRP اسٹیئرنگ کمیٹی کا 15واں اجلاس

صوبائی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت PSRP اسٹیئرنگ کمیٹی کا 15واں اجلاس صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) اسٹیئرنگ کمیٹی کا 15واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اصلاحات اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال، ممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی شکیل احمد بھٹی، پروگرام ڈائریکٹر PMIU عمر افتخار شیرازی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ارشد ڈوگر (سیکشن آفیسر – ایجوکیشن) اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف) نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون اور فیز ٹو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں PSRP فیز ٹو کے تحت سکولوں کے باہمی تبادلے کی درخواستوں، درخواست فارموں میں غلط یا نامکمل شناختی کارڈ نمبرز، نواز شریف سکولز آف ایمیننس پروگرام پر تازہ اپڈیٹس، درخواست گزاروں کی پریزنٹیشن کے لیے مجوزہ مارکس ایلوکیشن اور پریزنٹیشن کے مجوزہ فارمیٹ پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سکولز آف ایمیننس پروگرام کے درخواست دہندگان سے پریزنٹیشنز 5 جنوری سے 12 جنوری کے دوران لی جائیں گی۔ اجلاس میں تعلیمی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور نتائج پر مبنی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Views: 0