Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم کالج ملتان میں اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم کالج ملتان میں اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال اور کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد پیف سے منسلک اساتذہ کرام اور تعلیمی پارٹنرز نے شرکت کی۔ تقریب کا نمایاں پہلو سر مزمل محمود، چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات کی جانب سے منعقدہ تربیتی و تعلیمی سیشن تھا۔ انہوں نے اساتذہ کے سیکھنے کے عمل اور طلبہ تک مؤثر انداز میں علم کی منتقلی پر جامع اور بصیرت افروز پریزنٹیشن پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے تدریس کے ایسے سادہ مگر مؤثر طریقے متعارف کروائے جو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔ تقریب میں ممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی شکیل احمد بھٹی اور صوبائی وزیر تعلیم کے سپوکس پرسن خالد محمود نے بھی شرکت کی اور اساتذہ کے کردار کو تعلیمی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام میں کیش پرائزز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جس سے اساتذہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ تقریب میں شریک اساتذہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے معلوماتی، تربیتی اور استعداد بڑھانے والے سیشنز کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ جدید تدریسی مہارتوں سے مستفید ہو سکیں۔

Views: 0