Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں اساتذہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں اساتذہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی، مری ، جہلم ، چکوال اور تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے 120سے زائد پیف سے منسلک اساتذہ کرام، پیف پارٹنرز اور لائسنسیز نے شرکت کی۔ تقریب میں مزمل محمود، چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات اور چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سر مزمل محمود کی جانب سے منعقدہ خصوصی تربیتی و تعلیمی سیشن تھا۔ انہوں نے اساتذہ کے سیکھنے کے عمل، جدید تدریسی تقاضوں اور طلبہ تک مؤثر انداز میں علم کی منتقلی کے موضوعات پر جامع اور بصیرت افروز پریزنٹیشن پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے تدریس کے ایسے سادہ مگر مؤثر طریقے متعارف کروائے جو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔ تقریب کے دوران چئیرمین پیف ملک شعیب اعوان نے سر مزمل محمود کی جانب سے پیش کی جانے والی اساتزہ کے تربیتی سیشن کو سراہا۔ تقریب میں صوبائی وزیرِ تعلیم کے سپوکس پرسن خالد محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر صائمہ نزیر اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( Punjab Education Foundation (PEF)) کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اساتذہ کے کردار کو تعلیمی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔ تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام میں کیش پرائزز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جس سے اساتذہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ تقریب میں شریک اساتذہ کرام نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے معلوماتی، تربیتی اور استعداد بڑھانے والے سیشنز کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ جدید تدریسی مہارتوں سے مستفید ہو سکیں اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

Views: 0