Events Details
نواز شریف سکول آف ایمیننس کے قیام کے لیے درخواست گزاروں کی پریزنٹیشنز کا آغاز، آج پہلا روز
نواز شریف سکول آف ایمیننس کے قیام کے لیے درخواست گزاروں کی پریزنٹیشنز کا آغاز، آج پہلا روز نواز شریف سکول آف ایمیننس کے قیام کے لیے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کی گئی پریزنٹیشنز کے جائزے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر، 5 جنوری 2026 کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔اجلاس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، ممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم شکیل احمد بھٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف) اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے شرکاء کو نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے کے اغراض و مقاصد، نفاذ کے طریقہ کار اور پائیدار تعلیمی ماڈلز کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس منصوبے کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں، ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد پیش کی گئی پریزنٹیشنز، اور درخواست گزاروں کے تعلیمی و انتظامی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران منصوبے کی طے شدہ شرائطِ وضوابط (TORs) کے مطابق پراجیکٹس کی جانچ، پائیداری، معیارِ تعلیم اور آؤٹ ریچ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس جدید تعلیمی سہولیات، اعلیٰ معیار اور پائیدار نظامِ تعلیم کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے، تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ درخواست گزاروں کی پریزنٹیشنز کا یہ سلسلہ مزید چار روز تک جاری رہے گا۔
Views: 0

