Events Details
پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے99ویں اجلاس کا انعقاد
٭چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی زیر صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 99واں اجلاس منعقد ہوا۔ ٭ اجلاس میں سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن)سید حیدر اقبال، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،رانا پھول الرحمٰن(ٹیکنوکریٹ)،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہر تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنوکریٹ)،عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، علی اسد اللہ (ڈپٹی سیکرٹری) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر صائمہ ملک(اسسٹنٹ چیف) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جواد حیدر شاہ(ایڈیشنل فنانس سیکرٹری)فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شہزادہ قیصر (ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور عمر فاروق (ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ ٭ منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے پیش کیے گئے ایجنڈاکے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ٭ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صوبہ بھر میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کے حتمی انتخاب کی منظوری دے دی۔ ٭نواز شریف سکول آف ایمیننس کے لیے سکول کوڈ بُک کی تیاری اور نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔ ٭ چولستان موبائل سکولز کے طلباء و طالبات کے لیے معیاری اوربہترین کوالٹی کی اسٹیشنری کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔ ٭ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ابراہیم ماڈل سکول، بہاولنگر کو اپ گریڈ کر کے نواز شریف سکول آف ایمیننس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
Views: 0

