Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےEd-Tech ALPپروگرام سے منسلک ہونہار طلباء و طالبات نے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فریداور پیف بورڈ ممبررانا پھول الرحمٰن سے ملاقات کی۔
یہ وہ بچے ہیں جو یا تو سکول چھوڑ چکے تھے یا کسی وجہ سے سکول نہیں جا رہے تھے۔ ان میں چند بچے سکول میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ شام کے وقت کام کاج بھی کر رہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےEd-Tech ALP پروگرام کے تحت نون اکیڈمی کے تعاون سے ان بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران طلباء و طالبات نے بتایا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل لرننگ کے ذریعے انہیں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے Gemini کے ذریعے تیار کی گئی مختلف تعلیمی اور تخلیقی گیمز کے بارے میں آگاہ کیا، جنہیں دیکھ کر چیئرمین پیف، ایم ڈی پیف اور بورڈ ممبر نے بچوں کی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جذبے کو بھرپور میں سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں سرٹیفکیٹس اوراعزازی شیلڈزبھی پیش کی گئیں۔
Views: 0

