Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ڈاکٹر خالد سنجرانی کی زیرِ صدارت پانچواں ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ڈاکٹر خالد سنجرانی کی زیرِ صدارت پانچواں ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیف بورڈ ممبر، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف معروف یونیورسٹیوں کے طلباء نے پیف کے تعلیمی منصوبوں پر کیے گئے اپنے تحقیقی کام پیش کیے، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ریسرچ، آؤٹ ریچ اینڈ پارٹنرشپ شکیلہ محمود، ڈائریکٹر ای وی ایس ڈاکٹر محمد یوسف، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای شفیق احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف اے ایس زاہد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر حنا احسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منتہا لیاقت بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر خالد سنجرانی نے ایم ڈی پیف شاہد فرید سے ملاقات کی اور تعلیمی منصوبوں پر باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں طلباء و طالبات نے ایم ڈی پیف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
Views: 0

