Events Details
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں 155 نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں 155 نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔قریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے منصوبے کے اغراض و مقاصد اور مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے دوران نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں، تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد، این جی اوز، ایڈٹیک فرمز اور ایجوکیشنل چینز کے سربراہان کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ ان سکولوں کے منتظمین کو 45 دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ جدید طرز پر سکولوں کا انفراسٹرکچر قائم کیا جا سکے، جس کے بعد پیف کے مقررہ معیار کے مطابق سکولوں کا معائنہ کیا جائے گا اور پھر طلبہ و طالبات کے داخلوں کی اجازت دی جائے گی۔ ان سکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت سکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں سائنس لیبارٹریاں، کمپیوٹر لیبارٹریاں، روبوٹکس لیبارٹریاں، اسٹیم لیبارٹریاں اور ای سی سی کلاس رومز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ معیاری فرنیچر، صاف ستھرے واش رومز اور طلبہ کے لیے کشادہ کھیل کے میدان بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ بچوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے ایسے علاقوں کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی جہاں پہلے یہ مواقع محدود تھے۔
Views: 0

