Events Details
پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 100واں اجلاس
٭چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی زیرِ صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 100واں اجلاس منعقد ہوا۔ ٭ تمام بورڈ ممبران اور پیف انتظامیہ نے نئے تعینات ہونے والے بورڈ ممبران محمد نازک کریم (MPA-PP-223)، محترمہ طاہرہ مشتاق (MPA-W-327) اور میاں سلطان علی رانجھا (MPA-PP-73) کو مبارکباد دی۔ ٭ اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،رانا پھول الرحمٰن (ٹیکنوکریٹ)، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہرِ تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنوکریٹ)،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حافظ عرفان (ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز)،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے عرفان انور (ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن)،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف)، لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے ڈاکٹر رابعہ (ایڈیشنل سیکرٹری)، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ارشد ڈوگر (سیکشن آفیسر) اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار بٹ (ڈائریکٹر STEM) نے شرکت کی۔ ٭ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو نواز شریف سکول آف ایمیننس سے منسلک سکولوں کی داخلہ پالیسی اور طلبہ کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ ٭ ایم ڈی پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 3 کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دونوں فیزوں کی نسبت فیز 3 میں 2735 سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 20,140 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو صوبہ پنجاب کے عوام کا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت اور تعلیمی ویژن پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ ٭ تمام بورڈ ممبران نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 6 ہونہار طلبہ کے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں داخلے پر پیف سکولز کے تعلیمی معیار کو سراہا۔ ٭ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریٹا ئرڈ ہونے والے بورڈ ممبران ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ) اور محترمہ عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم) کی خدمات کا شکریہ ادا کیااور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Views: 0

