Events Details
26 اپریل 2026 کو کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ابتدائی داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
آج مورخہ 26 اپریل 2026 کو کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ابتدائی داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 168 طلباء و طالبات نے اس ٹیسٹ میں شرکت کی، جو صوبہ بھر کے مختلف امتحانی مراکز میں بیک وقت منعقد ہوا۔ تمام مراکز پر شفاف، منظم اور بہترین طریقۂ کار کو یقینی بنایا گیا تاکہ امیدواروں کو مساوی اور سازگار ماحول میسر آ سکے۔ یہ ٹیسٹ داخلہ کے عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے، جبکہ حتمی انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن باصلاحیت اور ہونہار طلبہ کو معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Views: 0

