Events Details
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری۔
چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کا مری میں قائم نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ۔ چئیرمین پیف نے سکول میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ملک شعیب اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
Views: 0

