Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج حسن ابدال داخلہ پروگرام 2026 کے تحت منتخب طلبہ و طالبات کے لیے لاہور ہیڈ آفس اور ملتان ریجنل آفس میں اورینٹیشن سیشنز منعقد کیے گئے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج حسن ابدال داخلہ پروگرام 2026 کے تحت منتخب طلبہ و طالبات کے لیے لاہور ہیڈ آفس اور ملتان ریجنل آفس میں اورینٹیشن سیشنز منعقد کیے گئے۔ چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے اس موقع پر کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان سے ملاقات میں ان کے تعلیمی اہداف اور مستقبل کے عزائم پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق: 26 اپریل 2026 کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے 168 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں سے 50 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ ان میں 24 طلبہ نے لاہور اور 26 نے ملتان میں منعقدہ سیشنز میں شرکت کی۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سینئر افسران نے طلبہ کو ادارے کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، رہائشی زندگی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ منتخب طلبہ8 جون سے 18 جولائی 2026 تک 40 روزہ رہائشی تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں قائدانہ صلاحیتوں، خود اعتمادی اور کردار سازی کے عملی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ چیئرمین پیف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور انہیں مستقبل کے ذمہ دار شہری و قائد بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Views: 0