Events Details

Events Details

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں قائم دو اور کوٹ مومن میں قائم ایک نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں قائم دو اور کوٹ مومن میں قائم ایک نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین پیف نے زیرِ تعمیر منصوبوں، عمارتوں کی موجودہ صورتحال اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا اور مختلف انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ چیئرمین پیف نے سکولوں کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے لائسنس ہولڈرز کی محنت، لگن اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Views: 0