Events Details
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1 اور فیز 2 کے لائسنس ہولڈرز کے ساتھ ملتان میں ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز I اور فیز II کے لائسنس ہولڈرز کے ساتھ ملتان میں ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔ اجلاس میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے مؤثر نفاذ، درپیش چیلنجز، اہم ترجیحات اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ تعلیم نے معیاری تعلیم کے فروغ، سکولوں کی کارکردگی میں بہتری، طلبہ کے داخلوں میں اضافے اور پروگرام کے اہداف کے مؤثر حصول کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے PSRP کے تحت کام کرنے والے لائسنس ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے داخلوں میں نمایاں اضافے اور معیاری تعلیم کے تسلسل کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Views: 0

