Events Details
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کا نواز شریف سکول آف ایمیننس، شالیمار لاہور کا دورہ
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے آج نواز شریف سکول آف ایمیننس، شالیمار لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات، امتحانی عمل اور تدریسی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی، مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، بچوں سے گفتگو کی اور والدین سے بھی ملاقات کرتے ہوئے داخلہ عمل اور تعلیمی سہولیات سے متعلق ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 65 نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں 90 ہزار سے زائد طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ بیک وقت منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ باصلاحیت بچوں کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ دورے کے دوران انہوں نے کلاس رومز، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور دیگر تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طلبہ کو عالمی معیار کے مطابق بہترین تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
Views: 0

