Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 101واں اجلاس

٭ چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی زیرِ صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 101واں اجلاس منعقد ہوا۔ ٭ اجلاس میں بورڈ ممبران سیکرٹری لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سید حیدر اقبال، محمد نازک کریم (MPA-PP-223)، محترمہ طاہرہ مشتاق (MPA-W-327)، میاں سلطان علی رانجھا (MPA-PP-73)، رانا پھول الرحمٰن (ٹیکنوکریٹ)، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہرِ تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنوکریٹ)،حافظ عرفان حمید(ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سحر منو ں (ایڈیشنل سیکرٹری) فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر صائمہ ملک(اسسٹنٹ چیف)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محمد عرفان انور (ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن)سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر انتظار بٹ (ڈائریکٹر STEM) یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔ ٭ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے منظوری کے لیے مختلف ایجنڈے بورڈ کے سامنے پیش کیے۔ ٭ بورڈ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دے دی۔ ٭ ایم ڈی پیف نے نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے راؤنڈ میں 65 سکولوں میں 91 ہزار سے زائد طلباء و طالبات کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج داخلہ ٹیسٹ کے دوران والدین کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت اور معیاری تعلیم کے وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٭ علی گڑھ سکول، ملتان کو نواز شریف سکول آف ایمیننس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ٭ نواز شریف سکول آف ایمیننس کے تحت قائم تمام سکولوں کے لیے معیاری (اسٹینڈرڈ) یونیفارم کی منظوری دی گئی۔ ٭ نواز شریف سکول آف ایمیننس کے تمام سکولوں کے لیے گوگل کروم بکس کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

Views: 0